Home » » فاسٹ اینڈ فیورئس سیریز کی نئی فلم’فاسٹ8 ‘کی پہلی جھلک جاری

فاسٹ اینڈ فیورئس سیریز کی نئی فلم’فاسٹ8 ‘کی پہلی جھلک جاری

لاس اینجلس .....ہالی وڈ کی بلاک بسٹر ایکشن فلم سیریز’ فاسٹ اینڈ فیورئس ‘ایک بار پھر فلم بینوں کا دل جیتنے کیلئے تیار ہے ،اس سلسلے کی آٹھویں کڑی ’ فاسٹ8‘ کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی ہے۔

گزشتہ حصوں کی طرح اس فلم میں بھی وِن ڈیزل اپنے سابقہ کردارگو ڈومینک ٹوریٹو کے روپ میں جلوہ گر ہو نگے جبکہ فلم کی کاسٹ میں دیگر فنکار بھی اہم کرداروں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے، کچھ نئے کرداروں کو بھی فلم کا حصہ بنایا گیاہے۔

فلم کی اسٹار کاسٹ میں وِن ڈیزل، مشعل روڈریگوئز، ڈیوین جانسن ، جیسن اسٹیتھم، لیو ڈیکرس اورلوکس بلیک شامل ہیں۔

انتہائی تیز رفتار کاروں اور بدلے کی آگ میں جلتے خطروں کے کھلاڑیوں کے بے مثال ایکشن کا تڑکا لئے اس فلم کو نیک ایچ موریٹیزاوروِن ڈیزل نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے جو یونیورسل پکچرز کے تحت آئندہ سال14اپریل کو سینما گھروں میں تہلکہ مچانے آرہی ہے۔

Share this article :
 
Copyright © 2015. Misbah Mumtaz
Blogger Templates