Recent Movies
Showing posts with label ثقافت. Show all posts
Showing posts with label ثقافت. Show all posts

ڈرامہ سیریل ’ سلطان ‘کا دنیابھرمیں 250 ملین ڈالرکا ریکارڈ بزنس


استنبول....ترک ٹی وی ڈرامہ سیریل ’سلطان ‘ـنے گزشتہ سال دنیا بھر میں 250ملین ڈالر کا بزنس کیا، اس کے کردار ـ’بہتر‘ اور ’بہلول ‘ ڈرامہ مقبولیت کی سب سے بڑی وجہ رہے۔ 

دنیا کے مختلف ممالک میں ترک ڈرامے دیکھنے والوں کی اکثریت نے ’بہتر ‘اور ـ’بہلول ‘کے کرداروں کی زورآزمائی دیکھنے کی جستجو نے اس ڈرامہ کی کامیابی قرار دیا ہے ۔ 

ترکی میں ہر سال 70نئی ڈرامہ سریز شروع کی جاتی ہیں جن میں سے نصف اپنی کہانی اور کردار سازی کی وجہ سے ہٹ ہو جاتی ہیںاور ان میںسے 10سے 15فیصد دوسرے ممالک میں برآمد کی جاتی ہیں۔ 

2015ءمیں ڈرامہ ’سلطان ‘کی برآمد سے 250ملین ڈالر کی آمدنی ہوئی اور 2016میں یہ حجم 300ملین ڈالرکی سطح تک آجانے کی توقع کی جارہی ہے ۔

اس ڈرامے کی ایک قسط ڈیڑھ سے 2 لاکھ ڈالر میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ نئے سیریل کی تعارفی قیمت 500 ڈالر فی قسط پر آچکی ہے جو اس سے پہلے محض 50 ڈالر پرتھی۔ 

اس وقت ترکی کے پروڈکشن ہاوسز میں بنے والے ڈراموں کے ناظرین کی تعداد 40 کروڑ تک پہنچ چکی ہے ۔

چالاک کوا


کچھ کہانیاں ایسی بھی ہوتی ہیں، جن سے کوئی سبق حاصل کرے نہ کرے، لیکن پھر بھی وہ سینہ بہ سینہ منتقل ہوتی رہتی ہیں۔کچھ کہانیاں ایسی بھی ہوتی ہیں، جن سے کوئی سبق حاصل کرے نہ کرے، لیکن پھر بھی وہ سینہ بہ سینہ منتقل ہوتی رہتی ہیں

چالاک کوا

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک کوا بہت پیاسا تھا۔ وہ پانی کی تلاش میں اِدھر اُدھر اڑ رہا تھا۔ اس دوران اس کو کئی گھڑے نظر آئے مگر وہ گھڑے کا پانی پینے والا کوا نہیں تھا۔ وہ جدید دور کا کوا تھا، اس کو تو کسی ریفریجریٹر کی تلاش تھی۔ آخر اسے ایک فریج نظر آ گیا۔ وہ لپک کر اس کے پاس پہنچا مگر بجلی نہیں تھی اور ریفریجریٹر بند پڑا تھا۔
کوا بجلی گھرگیا اور بجلی ٹھیک کرنے کی درخواست دی۔ اس کی درخواست میز در میز رسوا ہوتی رہی لیکن کوے کی شنوائی نہ ہوئی۔ کوا بڑا چالاک تھا۔ وہ سارا دن منڈیروں پر بیٹھ کر انسانوں کے کرتوت دیکھتا تھا اور ان کی خصلتوں اور خباثتوں سے خوب واقف تھا۔ لہٰذا وہ اڑ کر گیا اور لال، نیلے نوٹ لا لا کر لائن مین کی جیب میں ڈالنے لگا، یہاں تک کہ اس کی جیب بھر گئی۔ لائن مین فوراً گیا اور بجلی ٹھیک کر دی۔ چالاک کوے نے فریج سے ٹھنڈا پانی پیا اور طنزیہ مسکراہٹ کے ساتھ اڑ گیا۔
سبق: رشوت ہر کام کی ماں ہے۔

بلتی ثقافت




بلتستان کی ثقافت 
 
Copyright © 2015. Misbah Mumtaz
Blogger Templates